ETV Bharat / international

Russia Ukraine War یوکرین کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کی وارننگ جاری - Russia Ukraine War

یوکرین کے مختلف علاقوں میں فضائی حملوں کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ ڈیجیٹل تبدیلی کی وزارت نے فضائی حملوں کے اعداد و شمار کے مطابق یہ وارننگ جاری کی ہے۔

Russia Ukraine War
Russia Ukraine War
author img

By

Published : Jul 3, 2023, 12:12 PM IST

کیف: یوکرین میں واقع کئی علاقوں میں فضائی حملے کی وارننگ جاری کی گئی اور اتوار کی رات فضائی حملے کے سائرن بج اٹھے۔ یہ اطلاع ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی کی وزارت کے فضائی حملوں کے اعداد و شمار کے مطابق دی گئی ہے۔ وزارت کے آن لائن نقشے میں دکھایا گیا ہے کہ نصف شب کے قریب نیپروپیٹروسک اور مائکولائیو یوکرینی علاقوں کے ساتھ ساتھ کیف کے زیر کنٹرول زاپوریزیا اور کھیرسن علاقوں میں فضائی حملوں کی وارننگز نافذ تھی۔ ہفتہ سے اتوار کی درمیانی شب یوکرین کے میڈیا نے بتایا کہ میکولائیو کے علاقے میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

مقامی حکام نے بتایا کہ یوکرین کے زیر کنٹرول شہر زاپوریزیا میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ یوکرین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف درست حملے 10 اکتوبر کو روس کی طرف سے کریمیا کے پل پر دہشت گردانہ حملے کے دو دن بعد ہوئے ہیں۔ یوکرین پاور گرڈ آپریٹر اُکرینگو کے سربراہ نے فروری میں کہا تھا کہ روسی حملوں کی وجہ سے یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو براہ راست نقصان سینکڑوں ملین ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ قبل ازیں روسی فوج نے منگل کے روز شام میں یوکرین کے کراماتورسک شہر میں فضائی حملہ کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کی خبر کے تحت روس کے میزائل نے مشرقی یوکرین کے علاقے کراماتورسک شہر میں ایک پرہجوم جگہ پر ایک ریسٹورنٹ کو اپنا نشانہ بنایا تھا۔ جس کے سبب چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ مرنے والوں میں ایک بچہ بھی شامل تھا۔ ڈونیٹسک علاقے کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ پی کریلینکو کے مطابق میزائل یہ حملہ منگل کو مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے کے قریب کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم حملہ میں زخمیوں اور ممکنہ طور پر مرنے والوں کی صحیح تعداد کا پتہ لگا رہے ہیں۔ جس ریستوراں پر حملہ کیا گیا تھا وہ شہر کے وسط میں واقع ہے اور یہ بہت زیادہ ہجوم والی جگہ ہے۔
یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.