واشنگٹن: ماسکو کی جانب سے یوکرین کے چار علاقوں کے الحاق کے اعلان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے گزشتہ روز امریکی صدر بائیڈن اور جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا ہے کہ یوکرینی علاقے کے الحاق کے بعد روس کا مواخذہ ضروری ہے۔ Impeachment of Russia
ماسکو کی جانب سے یوکرین کے چار علاقوں کے الحاق کے اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے گزشتہ روز امریکی صدر بائیڈن اور جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا ہے کہ یوکرینی علاقے کے الحاق کے بعد روس کا مواخذہ ضروری ہے۔ جرمن حکومت کے ترجمان اسٹیفن ہبسٹرائٹ کے مطابق،دونوں رہنماؤں نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھنے اور عالمی بحران کے حل کے لیے پائیدار توانائی کے حصول پر زور دینے پر بھی اتفاق کیا۔
بات چیت میں امریکی صدر نے کہا کہ روس کا یوکرین کے چار علاقوں کو ضم کرنے کا اعلان دھوکہ دہی ہے۔انہوں نے کہا یہ اعلان کرکے ماسکو نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ بائیڈن نے کہا امریکہ روس کی جانب سے خودمختار یوکرینی علاقے کو ضم کرنے کی دھوکہ دہی کی کوشش کی مذمت کرتا ہےروس اقوام متحدہ کے قوانین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہا ہے، ماسکو جہاں کہیں بھی پرامن ممالک موجود ہیں ان کی بھی توہین کا مرتکب ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Russia To Annex Ukraine Territory یوکرین کے چارعلاقے روس میں شامل ہوں گے، کریملن
بائیڈن نے مزید کہا کہ امریکہ ہمیشہ یوکرین کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرحدوں کا احترام کرے گا اور ہم یوکرین کی فوجی اور سفارتی طاقت کو مضبوط بناتے ہوئے اپنی سرزمین کو دوبارہ حاصل کرنے کی اس کی کوششوں کی حمایت کرتے رہیں گے۔مسٹر بائیڈن نے کہا کہ یوکرین کو 1.1 ارب ڈالر کی اضافی دفاعی امداد بھی دی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ یوکرینی علاقوں کے الحاق کے اعلان کے رد عمل میں امریکہ نے روسی حکام اور روس کے دفاعی شعبے پر سخت پابندیوں کا اعلان بھی کیا ہے۔ (یو این آئی)