ETV Bharat / international

WHO On Corona Deaths: تقریباً 1.5 کروڑ اموات کا تعلق بالواسطہ اور بلاواسطہ کورونا سے، ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ 2021 کے آخر تک کورونا سے دنیا بھر میں 1.5 کروڑ اموات کورونا وائرس کی وبا سے ہوئی ہیں۔WHO On Corona Deaths

تقریباً 1.5 کروڑ اموات کا تعلق بالواسطہ اور بلاواسطہ کورونا سے: ڈبلیو ایچ او

author img

By

Published : May 6, 2022, 3:29 PM IST

عالمی ادارہ صحت WHO نے کہا کہ 2021 کے آخر تک دنیا بھر میں تقریباً 1.5 کروڑ اموات کا تعلق براہ راست یا بالواسطہ طور پر کورونا وائرس کی وبا سے ہے۔ جمعرات کو جاری کردہ تنظیم کے تخمینے کے مطابق یکم جنوری 2020 سے 31 دسمبر 2021 کے درمیان کووڈ سے اضافی اموات ہوئیں۔ زیادہ اموات کا تخمینہ لگانے کا مطلب ہے کہ وبا سے پہلے کسی علاقے میں عام طور پر کتنے لوگ مرے تھے، یعنی وہاں عام اموات کی شرح کتنی ہے، اس کے مقابلے میں وبا کے بعد وہاں کے لوگوں کی اموات کا اطلاق ہوتا ہے۔ اس اعداد و شمار میں وہ لوگ شامل ہیں جن کی موت براہ راست کورونا سے نہیں بلکہ وبا کے اثر سے ہوئی ہے اور جن لوگوں کو علاج کے لیے ہسپتال کی سہولیات میسر نہ ہو سکیں۔

صحت کی تنظیم نے کہا ہے کہ زیادہ تر اضافی اموات (84 فیصد) جنوبی مشرقی ایشیاء، یوروپ اور امریکہ میں ہوئیں، جب کہ عالمی سطح پر دس ممالک ان اضافی اموات میں سے تقریباً 68 فیصد ہیں۔ درمیانی آمدنی والے ممالک میں 81 فیصد اضافی اموات ہوئی ہیں، جب کہ زیادہ آمدنی والے اور کم آمدنی والے ممالک میں بالترتیب 15 اور 4 فیصد اضافی اموات کا تخمینہ لگایا جاتا ہے۔

ادھر ڈبلیو ایچ او نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت میں کووڈ سے 4.7 ملین یعنی کہ 47 لاکھ اموات ہوئیں۔ اس پر راہل گاندھی نے کہا تھا کہ 'سائنس جھوٹ نہیں بولتی، وزیر اعظم نریندر مودی جھوٹ بولتے ہیں۔' انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ حکومت ان خاندانوں کو مالی امداد فراہم کرے جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ تمام مرنے والوں کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے کا لازمی معاوضہ دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi On WHO Covid India Deaths Report: سائنس جھوٹ نہیں بولتی، مودی جھوٹ بولتے ہیں، راہل گاندھی کا طنز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.