ETV Bharat / international

Houthis kidnapped حوثی ملیشیا کے ہاتھوں پانچ سال کے دوران 1700 یمنی خواتین کا اغوا - 1700 یمنی خواتین کا اغوا

العربیہ میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق سوئس شہر جنیوا میں انسانی حقوق کی کونسل کے 51 ویں اجلاس کے موقع پر منعقدہ انسانی حقوق کے سمپوزیم کے دوران ایسوسی ایشن نے عندیہ دیا کہ خواتین کی گرفتاریاں قانون کے دائرے سے باہر اور کسی قانونی طریقہ کار کے بغیر کی گئیں۔ Al-Houthi militia kidnapped 1,700 Yemeni women in 5 years

اغوا
اغوا
author img

By

Published : Sep 29, 2022, 10:20 PM IST

صنعاء: یمن میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے’ہیومن لیگ فار رائٹس اینڈ دی ویمن فار پیس کولیشن ان یمن‘ نے انکشاف کیا ہے کہ حوثی ملیشیا نے دسمبر 2017 سے ستمبر 2022 کے دوران 1,781 یمنی خواتین کو اغوا کیا۔Al-Houthi militia kidnapped 1,700 Yemeni women in 5 years

العربیہ میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق سوئس شہر جنیوا میں انسانی حقوق کی کونسل کے 51 ویں اجلاس کے موقع پر منعقدہ انسانی حقوق کے سمپوزیم کے دوران ایسوسی ایشن نے عندیہ دیا کہ خواتین کی گرفتاریاں قانون کے دائرے سے باہر اور کسی قانونی طریقہ کار کے بغیر کی گئیں۔اس سمپوزیم میں یمن میں ایران کے بازو حوثی ملیشیا کی جیلوں میں خواتین کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے اور اس کے تمام مخالفین پر دباؤ ڈالنے کے لیے ان کے استعمال پر بات کی گئی جس میں حجہ گورنری سے 74 لڑکیوں کی حالیہ گرفتاری اور انہیں نصیریہ مرکزی جیل میں منتقلی شامل ہے۔

انہوں نے خواتین کے خلاف سزائے موت کی طرف اشارہ کیا کیونکہ 6 خواتین کوسزائے موت سنائی گئی ہے۔ خواتین قیدیوں میں ایک نابالغ بچی بھی شامل ہے۔

سمپوزیم نے خواتین کے خلاف ملیشیا کے جرائم پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا کہ اس کے زیر کنٹرول علاقوں میں خواتین کی گرفتاری، اغوا، تشدد اورعصمت دری کے مسلسل عمل کی روشنی میں جو خطرناک حد تک شدت اختیار کر گئی۔ سیمپوزیم میں تمام گرفتار خواتین قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:حوثیوں کے ڈرون حملے میں ابہا ہوائی اڈے کے چار ملازم زخمی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.