ETV Bharat / international

امریکی ڈاکٹروں کا ایک وفد خان یونس شہر میں زخمیوں کے سرجیکل آپریشن کے لیے پہنچا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 29, 2023, 12:25 PM IST

USA Doctors Delegation: اسرائیل کی جنگ کا مرکز بنے ہوئے غزہ کے خان یونس میں امریکی ڈاکٹروں کا ایک وفد پہنچ چکا ہے۔ یہ وفد خان یونس شہر میں زخمیوں کے سرجیکل آپریشن کے لیے پہنچا ہے۔

A delegation of American doctors arrived in Khan Younis

غزہ: غزہ کی پٹی میں مریضوں اور زخمیوں کی طبی امداد کے لیے آنے والے ڈاکٹر انسانی تباہی اور زخمیوں کی حالت زار دیکھ کر کانپ کر رہ گئے امریکی ڈاکٹروں کا ایک وفد غزہ کی پٹی کے خان یونس شہر میں زخمیوں کے سرجیکل آپریشن کے لیے پہنچا ہے۔ یہ سرجریز رواں ہفتے ہونے والی ہیں لیکن اسپتالوں میں ناقص آلات اور طبی سامان کی عدم موجودگی کی وجہ سے ڈاکٹروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

امریکی وفد کے جنرل سپروائزر نے اس تناظر میں کہا کہ "تمام جگہوں پر ہر طرف تباہی، اسپتالوں میں لوگوں کو اپنی مرضی سے نہیں بلکہ منصوبے کے مطابق گھروں سےنکالتے ہوئے دیکھنا دل دہلا دینے والا ہے۔ میرا مطلب ہے کہ شدید سردی میں پلاسٹک کے خیموں میں رہنے والوں کو دیکھ کر دل کانپ اٹھتا ہے"۔ ایک چھوٹی بس سرجنوں کو ناصر میڈیکل کمپلیکس اور غزہ کے یورپی اسپتال لے گئی جہاں انہیں غزہ کی پٹی کے محصور باشندوں کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک ہفتے تک قیام کرنا ہے۔

غزہ کی پٹی میں اسپتالوں کے ڈائریکٹر جنرل محمد ذقوت نے کہا کہ "ہم نے بارہا درخواست کی ہے کہ ایسے وفود غزہ کی پٹی میں داخل ہوں، ان کی اشد ضرورت ہے۔ غزہ کی پٹی کے اسپتالوں میں فوری طور پر بے شمار زخمیوں کے آپریشن کرنے کی ضرورت ہے۔ یقیناً ڈاکٹروں کے وفود میں ماہر سرجن شامل ہیں جو نازک سرجری کر سکتے ہیں۔ انشاء اللہ جب تک وہ رہیں گے غزہ میں زخمیوں کے علاج میں مدد ملے گی اور انہیں فائدہ پہنچے گا‘‘۔

یہ بھی پڑھیں:صرف مستقل جنگ بندی ہی یرغمالیوں کو آزاد کرائے گی، حماس نے اسرائیل کو خبردار کیا

جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار محصور غزہ شہر میں امدادی سامان پہنچایا گیا، جہاں لاکھوں افراد بھوک اور شدید سردی میں تکلیف دہ حالات میں جی رہے ہیں۔ محصور رہائشیوں کی طرف سے زبردست بھگدڑ کے درمیان امداد داخل ہوئی۔

دوسری جانب، جنوب میں خان یونس میں اسرائیلی ٹینکوں کی زمینی دراندازی اور فضائی بمباری جاری ہے۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی خان یونس کے شہریوں کو وہاں سے نکل جانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ العربیہ کے نامہ نگار نے کچھ عینی شاہدین سے ملاقات کی جنہوں نے بتایا کہ الامل اسپتال کے قرب و جوار میں واقع الامل محلے پر اسرائیلی فوج نے وحشیانہ بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد شہریوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کا اندیشہ ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.