ETV Bharat / international

Twitter Layoffs مسک کے ٹویٹر حصول کے بعد 80 فیصد ملازمین کی کمی - ایلن مسک کی خبر

ایلن مسک کے ٹویٹر کے 44 ارب ڈالر کے حصول کو حتمی شکل دینے سے پہلے سین فرانسسکو میں قائم کمپنی میں تقریباً 7500 ملازمین تھے، لیکن یہ تعداد کم ہو کر تقریباً 1300 فعال ملازمین تک ہوگئی

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 21, 2023, 3:28 PM IST

واشنگٹن: امریکی صنعت کار ایلن مسک کے ٹویٹر حاصل کرنے کے بعد سے ملازمین کی تعداد میں تقریباً 80 فیصد کی کمی آئی ہے۔ سی این بی سی نے کمپنی کے اندرونی ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے یہ اطلاع دی۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر-2022 کے آخر میں ایلن مسک کے ٹویٹر کے 44 ارب ڈالر کے حصول کو حتمی شکل دینے سے پہلے سین فرانسسکو میں قائم کمپنی میں تقریباً 7500 ملازمین تھے، لیکن یہ تعداد کم ہو کر تقریباً 1300 فعال ملازمین تک ہوگئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹویٹر کے پاس اب 550 سے کم کل وقتی انجینئر ہیں اور سیکیورٹی ٹیم میں 20 سے بھی کم ملازمین شامل ہیں اور کمپنی کے پاس تقریباً 1400 غیر کام کرنے والے ملازمین بھی ہیں جنہیں ابھی تک تنخواہ دی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی کے 1300 ملازمین میں سے تقریباً 75 ملازمین چھٹی پر ہیں، جن میں 40 انجینئر ہیں۔ ایلن مسک نے کمپنی کے روزمرہ کے کاموں میں تبدیلی کرنے کے ساتھ ہی کئی ملازمین کو نکال دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایلون مسک نے ٹوئٹر سے بھی بڑے تعداد میں ملازمین کو برطرف کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جب ٹوئٹر کے ملازمین کو کمپنی کی جانب سے ایک انتہائی خوفناک میل موصول ہوئی تھی۔ میل میں لکھا تھا کہ اگر آپ آج آفس آنے کا سوچ رہے ہیں تو رکیں، پہلے چیک کریں کہ آپ کی نوکری ہے یا ختم ہوگئی ہے۔ حالانکہ یہ پہلے ہی خیال کیا جا رہا تھا کہ مسک ٹویٹر کے نصف فیصد عملے کو برطرف کریں گے، لیکن کسی نے سوچا نہیں تھا کہ ملازمین کو اس طرح نوکری سے نکالا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Twitter Lays Off 20 Employees مسک نے ٹویٹر کے 20 ملازمین کو برطرف کر دیا ہے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.