جکارتہ: ملک کے محکمہ موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی نے کہا کہ اتوار کو وسطی انڈونیشیا کے شمالی سولاویسی صوبے میں 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لیکن اس سے سونامی نہیں آیا ایجنسی نے بتایا کہ زلزلہ جکارتہ کے وقت کے مطابق صبح 7:03 بجے آیا، جس کا مرکز کیپولوان سیتارو ضلع سے 69 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا اور اس کی گہرائی 255 کلومیٹر سمندر کے نیچے تھی۔ Earthquake in Indonesia
مزید پڑھیں:
Fire Breaks out at Tesla Gigafactory ٹیسلا گیگا فیکٹری میں آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں
اس نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے قریبی صوبے شمالی مالوکو میں بھی محسوس کیے گئے۔ ایجنسی نے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی۔ انہوں نے مزید بتایاکہ زلزلہ سونامی کو متحرک کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا تھا۔ وہیں تاحال زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ Earthquake Strikes Central Indonesia
یواین آئی