ETV Bharat / international

Explosion in Ecuador ایکواڈور میں دھماکے سے پانچ افراد ہلاک متعدد زخمی

ایکواڈور میں زبردست دھماکے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 26 زخمی ہوگئے ہیں۔ وزیر داخلہ پیٹرک کیریلو نے اتوار کے دھماکے کو حکومت کے خلاف جرائم پیشہ گروہوں کی طرف سے 'اعلان جنگ' قرار دیا۔ Blast in Ecuador

Explosion in Ecuador
Explosion in Ecuador
author img

By

Published : Aug 15, 2022, 2:31 PM IST

کوئٹو: ایکواڈور کے بندرگاہی شہر گویاکیل میں ایک زبردست دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور 26 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ ایکواڈور کے سرکاری حکام نے گویاکیل میں ایک خطرناک دھماکے کو 'منظم جرم' قرار دیا ہے۔ ایکواڈور کے وزیر داخلہ پیٹرک کیریلو نے اتوار کے دھماکے کو حکومت کے خلاف جرائم پیشہ گروہوں کی طرف سے 'اعلان جنگ' قرار دیا۔ 5 people died and 26 were injured in an explosion in Ecuador

یہ بھی پڑھیں:

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ملک کو ہمسایہ ملک پیرو اور کولمبیا کوکین کی اسمگلنگ کے لیے ایک راستے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں قتل اور گینگ سے متعلقہ جرائم کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ گویاکیل میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایکواڈور میں بڑے پیمانے پر تشدد کی وجہ سے اکتوبر کے بعد سے یہ چوتھی بار ایمرجنسی لگائی گئی ہے۔

نیشنل رسک اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ سروس کے مطابق آٹھ گھر اور دو کاریں آج صبح آگ لگنے سے تباہ ہو گئیں۔ بی بی سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جائے وقوع سے ملنے والی تصاویر میں ٹوٹے ہوئے مکانات اور گاڑیوں کی کھڑکیوں میں خون دیکھا گیا ہے۔

اتوار کو دیر گئے ایک نیوز کانفرنس میں، حکام نے بتایا کہ یہ حملہ کوکوراچا اور جونیئر کی ہدایات پر کیا گیا، دونوں کا تعلق ایکواڈور کے سرکردہ جرائم پیشہ گروہوں میں سے ایک لاس ٹیگوئے رونس سے ہے۔ وزیر داخلہ کیریلو نے دھماکے کے بعد ٹویٹ کیا، "منظم جرائم کے کرایہ کے قاتل جنہوں نے طویل عرصے سے معیشت کو منشیات کی تجارت سے دوچار کر رکھا ہے۔ اب دھماکہ خیز مواد سے حملہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کے خلاف اعلان جنگ کے مترادف ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.