ETV Bharat / international

49 Inmates Die Attempting To Break Out Of Colombia Prison: کولمبیا جیل سے بھاگنے کی کوشش میں 49 قیدیوں کی موت - ویلے ڈیل کوکا صوبہ کولمبیا

کولمبیا ویلے ڈیل کوکا صوبے کے ایک شہر تولوا کی ایک مقامی جیل میں قیدیوں کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا۔ حادثہ میں جیل کو توڑنے کی کوشش کے دوران 49 قیدی ہلاک ہوگئے۔ Attempting To Break Of Colombia Prison

15685500
15685500
author img

By

Published : Jun 29, 2022, 9:17 AM IST

بگوٹا، کولمبیا: کولمبیا کے تولوا میں واقع جیل کو بریک کرنے کی ایک مبینہ کوشش کے بعد منگل کو 49 قیدی ہلاک اور تقریباً 50 دیگر زخمی ہو گئے۔ بلیو ریڈیو نے جیل اتھارٹی آئی این پی ای سی اور مقامی فائر ڈپارٹمنٹ کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ ویلے ڈیل کوکا صوبے Valle del Coca Province Colombia کے ایک شہر تولوا کی ایک مقامی جیل میں پیش آیا۔ کولمبیا کے صدر ایوان ڈیوک مارکیز نے بھی سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ 49 Inmates Die Attempting To Break Out Of Colombia Prison

مسٹر ڈیوک نے ٹویٹ کیا: "ہمیں تولوا، ویلے ڈیل کوکا کی جیل میں ہونے والے واقعات پر افسوس ہے۔ میں آئی این پی ای سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹیٹوکیسٹلانوس کے رابطے میں ہوں اور اس سنگین صورتحال کو واضح کرنے کے لیے تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔ متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ میری یکجہتی۔ کولمبیا کے آن لائن اخبار کولمبیا رپورٹس نے بلیو ریڈیو کے حوالے سے بتایا کہ یہ سانحہ دوپہر 1-2 بجے کے درمیان اس وقت پیش آیا جب قیدیوں نے مبینہ طور پر اپنے گدوں کو آگ لگا دی۔

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ قیدیوں کی جانب سے مبینہ طور پر اپنے گدوں کو آگ لگانے کے بعد اس کوشش کو اس وقت ناکام کردیا گیا جب جیل کے محافظوں نے جیل بریک کو ناکام بنانے کی کوشش کی۔ ریڈیو اسٹیشنز کے مطابق جس وارڈ میں آگ لگی وہاں تقریباً 200 قیدیوں کو رکھا جا رہا تھا۔ ریڈیو نے جیل حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کئی افراد جھلس کر ہلاک ہوئے جب کہ دیگر میں زخموں کے نشانات ہیں۔ مقامی فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق زخمی قیدیوں کو تولوا کے طبی مراکز میں بھیج دیا گیا ہے۔
یو این آئی

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.