ETV Bharat / international

Firing at Birthday Party in US امریکہ میں سالگرہ تقریب کے دوران فائرنگ، چار افراد ہلاک

امریکہ میں سالگرہ تقریب کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے۔ امریکہ میں 15 ہفتوں میں بڑے پیمانے پر فائرنگ اب تک کے 163 واقعات ہو چکے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 17, 2023, 12:45 PM IST

واشنگٹن: امریکی ریاست الاباما میں سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے۔ الاباما کے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ ہلاکت خیز فائرنگ کا واقعہ ہفتہ کی رات ڈیڈیویل شہر میں رات ساڑھے دس بجے پیش آیا۔ اس واقعے میں چار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور بہت سے لوگ زخمی بھی ہوئے، جن میں سے کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ڈیڈیویل شہر تقریباً 3,200 افراد کی آبادی پر مشتمل ایک چھوٹا دیہی قصبہ ہے جو ریاست کے دارالحکومت منٹگمری سے تقریباً 45 میل شمال مشرق میں واقع ہے۔

الاباما کی پولیس نے کہا کہ وہ شوٹنگ کے بارے میں مزید جانکاری اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ہائی اسکول کا فٹ بال کھلاڑی فلسٹاویس ڈوڈیل بھی شامل ہے۔ وہ اس لڑکی کا بھائی تھا جس کی سالگرہ منائی جا رہی تھی۔ فٹ بال ٹیم کے سربراہ بین ہیز اور کینن کوپر نے سی این این کو بتایا کہ ڈوڈیل اگلے ماہ ہائی اسکول سے فارغ التحصیل تھا اور انہوں نے جیکسن ویل اسٹیٹ یونیورسٹی الاباما میں فٹ بال کھیلنے کے لیے اسکالرشپ حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

فائرنگ کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے اور نہ ہی ابھی تک کسی کو حراست میں لیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں 15 ہفتوں میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے اب تک 163 واقعات ہو چکے ہیں اور گن وائلنس آرکائیو کے مطابق اس سال اب تک امریکہ میں بندوق کے تشدد سے پانچ ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.