ETV Bharat / international

UN on Afghanistan Floods افغانستان میں اس سال شدید بارش سے 250 افراد کی موت

author img

By

Published : Aug 31, 2022, 11:00 AM IST

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گٹیریس کے چیف ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے منگل کو بتایا کہ افغانستان میں شدید بارشوں سے اس سال 250 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ Heavy rains in Afghanistan have killed 250 people

افغانستان میں اس سال شدید بارش سے 250 افراد کی موت

کابل: افغانستان میں اس سال شدید بارشوں کی وجہ سے 250 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گٹیریس کے چیف ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں انسانی ہمدردی کی تنظیمیں ضروریات کا جائزہ لیتی ہیں اور متاثرہ 100,000 لوگوں کے لیے امداد فراہم کرتی ہیں۔ 250 People Died in Afghanistan this year due to heavy rains

انہوں نے کہا کہ 'اب تک 85,000 لوگوں کو خوراک، خیمے، صحت دیکھ ریکھ خدمات، پانی، صفائی کی کٹس وغیرہ جیسی اہم سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ' انہوں نے کہا کہ جون کے آخر تک افغانستان میں تقریباً 23 ملین افراد کو انسانی امداد فراہم کی گئی۔ Floods in Afghanistan

انسانی امو کے رابطہ عاملہ کے لئے اقوام متحدہ کے دفتر کا کہنا ہے کہ اس سال افغانستان میں 250 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جو کہ گزشتہ برس کے 147 کے مقابلے میں 75 فیصد زیادہ ہیں۔ اس سال افغانستان کے 34 میں سے 30 صوبے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں جن میں کنار، خوست، لوگر اور قندھار صوبے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Floods in Afghanistan ایک ماہ کے دوران افغانستان میں سیلاب سے 182 افراد ہلاک

اقوام متحدہ کے دفتر نے کہا کہ افغانستان ہیومینٹیرین ریسپانس پلان کا مقصد اس سال 2.21 کروڑ افراد کی زندگی بچانے والی امداد فراہم کرنا ہے۔ اس کے لیے 4.44 ارب امریکی ڈالر کے منصوبے کا 42 فیصد فنڈ فراہم کیا گیا ہے ۔ Afghanistan heavy rains this year

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.