ETV Bharat / international

Balochistan Road Accident: پاکستان میں مسافر گاڑی کھائی میں گری، بائیس افراد ہلاک - Balochistan Accident

بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ کے قریب مسافر گاڑی 100 فٹ گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم 22 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک کم سن بچہ شدید طور سے زخمی ہے۔ گاڑی میں تقریباً 23 افراد سوار تھے۔ Balochistan Road Accident

22 killed in Balochistan as passenger van plunges into ravine
پاکستان میں مسافر گاڑی کھائی میں گری، بائیس افراد ہلاک
author img

By

Published : Jun 8, 2022, 4:19 PM IST

پاکستانی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی صبح اس وقت پیش آیا جب مسافر گاڑی، جس میں تقریباً 23 افراد سوار تھے۔ لورالائی سے ژوب کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ ضلع کے ڈپٹی کمشنر حافظ محمد قاسم نے کہا کہ "گاڑی اختر زئی کے قریب پہاڑی کی چوٹی سے گر گئی اور اس میں سوار 22 مسافر مبینہ طور پر ہلاک ہو گئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک کمسن لڑکا زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ Balochistan Road Accident

انہوں نے مزید کہا کہ تمام جاں بحق مسافروں کی لاشوں کو قلعہ سیف اللہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مرنے والوں میں پانچ بچے، پانچ خواتین اور 11 مرد شامل ہیں۔ ڈی سی نے کہا کہ علاقے میں واقع ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پارٹی چیئرمین نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ بلاول نے حکام پر زور دیا کہ وہ زخمیوں کو مناسب طبی امداد فراہم کریں اور مستقبل میں ایسے حادثات سے بچنے کے لیے اقدامات کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.