ETV Bharat / international

روس کے سرحدی شہر بیلگرود پر یوکرین کی گولہ باری میں 21 افراد ہلاک: گورنر - روس یوکرین میں ہلاکتیں

Russia Ukraine War: روس کے سرحدی شہر بیلگورود پر یوکرین کی گولہ باری کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل بروز جمعہ روس نے یوکرین میں مختلف مقامات پر شدید بمباری کی تھی جس میں تقریباً 40 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 31, 2023, 1:09 PM IST

Updated : Jan 1, 2024, 11:09 AM IST

ماسکو: جہاں ایک طرف غزہ میں اسرائیل نے 86 دنوں سے خونریز جنگ چھیڑ رکھی ہے جس کی وجہ سے پورے مشرق وسطیٰ میں صورت حال کشیدہ ہے، وہیں 2022 سے جاری روس یوکرین جنگ میں بھی اب محاذ مزید گرم ہوتا نظر آ رہا ہے۔ بیلگورود علاقے کے گورنر ویچسلاو گلادکوف نے اتوار کے روز دی گلادکوف نے سوشل میڈیا پر یوکرین کے حملے کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا "مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 21 ہو گئی ہے، جن میں سے تین بچے ہیں۔ 110 افراد مختلف درجے کی شدت کے ساتھ زخمی ہوئے، جن میں 17 بچے بھی شامل ہیں۔ آج تک 30 عمارتوں، 344 اپارٹمنٹس، تین نجی گھروں، کاروبار اور سماجی سہولیات میں نقصانات کی نشاندہی کی گئی ہے۔"

روس کے سرحدی شہر بیلگرود پر یوکرین کی گولہ باری

روسی وزارت دفاع کی رپورٹ کے مطابق جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب یوکرین کی مسلح افواج کی جانب سے بیلگورود اور اطراف کے علاقے پر گولہ باری کی گئی۔ وزارت نے کہا کہ فضائی دفاعی نظام نے ہفتے کے روز راکٹوں اور زیادہ تر گولوں کو روک دیا اور جمعہ کی رات بیلگورود کے علاقے میں 13 راکٹوں کو تباہ کر دیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل جمعہ کو روس نے یوکرین کے مختلف شہروں میں شدید بمباری کی تھی جس میں تقریباً 40 افراد ہلاک ہوگئے۔ روس کا یہ حملہ 2022 میں شروع ہوئی اس جنگ کے بعد سے اب تک کا سب سے شدید حملہ مانا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہماری جنگ بھی آپ کی ہے، یوکرینی صدر زیلنسکی کی وائٹ ہاؤس سے مزید امداد کی اپیل

Putin Kim Meet یوکرین جنگ کے دوران پوتن کی کِم جونگ سے ملاقات

Erdogan Zelenskiy Talk اردوغان زیلنسکی کا یوکرین بحران اور غزہ کشیدگی پر تبادلہ خیال

  • یو این کی روس اور یوکرین سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل

اقوام متحدہ، 31 دسمبر (یو این آئی) اقوام متحدہ نے یوکرین اور روس میں دونوں طرف سے والے سلسلہ وار حملوں کے بعد کشیدگی میں کمی اور شہریوں پر حملے بند کرنے کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا۔ اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سکریٹری جنرل محمد خالد خیاری نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران یہ بات کہی۔ خالد خیاری نے ہفتے کے روز کہا، "ہم کشیدگی میں کمی اور شہریوں، آبادی کے مراکز، رہائشی علاقوں، شہری بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے بند کرنے کے لیے سکریٹری جنرل کی اپیل کا اعادہ کرتے ہیں۔" انہوں نے کہا کہ"ہم واضح طور پر یوکرین اور روسی فیڈریشن میں شہروں، قصبوں اور دیہاتوں پر ہونے والے تمام حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔"

یو این آئی

Last Updated : Jan 1, 2024, 11:09 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.