ETV Bharat / international

Two Army Personnel killed in Khyber Pakhtunkhwa خیبرپختونخوا میں ٹی ٹی پی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کی تحصیل لکی مروت میں وانڈا پشان کے قریب سکیورٹی فورسز اور کالعدم تحریک طالبان کے شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ اور فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی اہلکار ہلاک، جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ قبل ازیں لکی مروت میں منظر فقیر کے علاقے میں پولیس چوکی پر شدت پسندوں نے حملہ کیا تھا تاہم چوکی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کو بھاگنے پر مجبور کردیا تھا۔Two Army Personnel killed in Khyber Pakhtunkhwa

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 26, 2022, 4:46 PM IST

پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کی تحصیل لکی مروت میں وانڈا پشان کے قریب سکیورٹی فورسز اور کالعدم تحریک طالبان کے شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ اور فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی اہلکار ہلاک، جبکہ دو زخمی ہو گئے۔Two Army personnel killed in Khyber Pakhtunkhwa

ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سیرائی گمبیلا پولیس اسٹیشن کی حدود میں سیکیورٹی فورسز اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں دو اہلکار شہید اور دو زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز دیہی علاقے کا سرچ آپریشن میں مصروف تھیں کہ شدت پسندوں نے حملہ کر دیا۔ ٹی ٹی پی نے وانڈا کے علاقے پشان میں کیے گئے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ شدت پسندون اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں نائب صوبیدار قاسم اور حوالدار چنگیز شہید ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ زخمی اہلکاروں میں لیفٹیننٹ بلال اور سپاہی ظہور شامل ہیں جبکہ شہید اور زخمی اہلکاروں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ گزشتہ روز (25 نومبر کو) پنجاب کے ضلع وانڈا ارسل کے علاقے میں شدت پسندوں گردوں کے ایک گروہ نے صدر پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا۔گزشتہ دو روز کے دوران پولیس اسٹیشن پر حملے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

قبل ازیں لکی مروت میں منظر فقیر کے علاقے میں پولیس چوکی پر شدت پسندوں نے حملہ کیا تھا تاہم چوکی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کو بھاگنے پر مجبور کردیا تھا۔حکومت نے حال ہی میں لکی درہ تنگ روڈ پر ارسلہ پولیس چوکی کو پولیس اسٹیشن کا درجہ دیا تھا جس کا نام تبدیل کرکے صدر پولیس اسٹیشن رکھا ہے۔لکی درہ کی تنگ سڑک انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ سی پیک روٹ کے ذریعے خیبرپختونخوا کو پنجاب اور اسلام آباد سے ملاتی ہے۔لکی مروت، ٹانک، بنوں کے اضلاع سے ٹرانسپورٹرز سی پیک کے راستے اسلام آباد جانے کے لیے اس سڑک کا استعمال کرتے ہیں۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ شدت پسندوں نے صدر پولیس اسٹیشن پر حملے میں بھاری اسلحے کا استعمال کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس لائنز اور دیگر پولیس اسٹیشنز پر سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اسٹیشن پر تعینات اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹی پی کے شدت پسندوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Afghan-Pak Border Clashes افغانستان سے سرحد پار حملوں پر بات چیت جاری، زہرہ بلوچ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.