واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن President Joe Biden نے ویب اسپیس ٹیلی سکوپ کے ذریعے لی گئی کائنات کی پہلی مکمل رنگین تصویر جاری کی ہے، سی این این نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ تصاویر میں ایس ایم اے سی ایس 0723 دکھایا گیا ہے۔ تصویر میں گلیکسی کلسٹرز کا ایک بہت بڑا جھرمٹ نظر آ رہا ہے۔ اس سے پہلی بار پرانی اور دور کی کہکشاؤں کے بارے میں گہرائی سے دیکھا گیا ہے First Pic Of Earliest Galaxies۔ صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس پیر کے روز یہ تصویر وائٹ ہاوس میں ایک بریفنگ کے دوران دیکھ چکے ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے اس موقع پر کہاکہ’یہ تصاویر دنیا کے لیے ایک یاد دہانی ہیں کہ امریکہ اب بھی بڑے کام کر سکتا ہے اور امریکی لوگ، خصوصا ہمارے بچوں، کے لیے یہ ثابت کرتے ہیں کہ ہم اپنی صلاحیت سے کچھ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ ہم وہ ممکنات دیکھ سکتے ہیں جو آج سے پہلے کسی نے نہیں دیکھیں، ہم ان مقامات تک پہنچ سکتے ہیں جہاں آج تک کسی نے رسائی حاصل نہیں کی۔'
-
The first full-colour image from NASA's James Webb Space Telescope reveals the deepest ever view of the universe to date. It shows galaxies once invisible to us
— ANI (@ANI) July 11, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
(Source: NASA) pic.twitter.com/Kwk79D1yWr
">The first full-colour image from NASA's James Webb Space Telescope reveals the deepest ever view of the universe to date. It shows galaxies once invisible to us
— ANI (@ANI) July 11, 2022
(Source: NASA) pic.twitter.com/Kwk79D1yWrThe first full-colour image from NASA's James Webb Space Telescope reveals the deepest ever view of the universe to date. It shows galaxies once invisible to us
— ANI (@ANI) July 11, 2022
(Source: NASA) pic.twitter.com/Kwk79D1yWr
تقریباً 10 ارب ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والی جیمز ویب ٹیلی سکوپ گذشتہ برس 25 دسمبر کو لانچ کی گئی تھی، جسے مشہور ہبل ٹیلی سکوپ کا جانشین قرار دیا گیا ہے۔
ساڑھے چھ میٹر چوڑے سنہری شیشے اور انتہائی حساس انفراریڈ آلات کی مدد سے ویب ٹیلی اسکوپ کہکشاؤں کی وہ مسخ شدہ شکل (سرخ قوس) تلاش کرنے میں کامیاب ہوئی ہے جو بگ بینگ کے 600 ملین برس بعد موجود تھی۔ (کائنات کی عمر تقریباً 13 اشاریہ آٹھ ارب سال بتائی جاتی ہے)۔
لیکن اس فلکیاتی دور بین کی نظر اس سے بھی کہیں دور تک پہنچ رہی ہے۔ اس سے حاصل ڈیٹا کے معیار کی مدد سے سائنس دان بتا سکتے ہیں کہ یہ ٹیلی اسکوپ اس تصویر میں موجود سب سے دور نظر آنے والی شئے سے بھی کہیں آگے تک خلا میں جھانک سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:
- انڈین آئل نے انڈور سولر کوکنگ سسٹم متعارف کرایا
- اب روبوٹ کرے گا فوڈ ڈیلیوری، جانیے کب شروع ہوگی یہ سروس؟
یو این آئی