ETV Bharat / international

Tanzania Plane Crash تنزانیہ میں طیارہ گر کر تباہ، 19 افراد ہلاک - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

پریسجن ایئر کمپنی کا طیارہ بوکوبا ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کی کوشش کے دوران وکٹوریہ جھیل میں گر کر تباہ ہوگیا۔ جس کے سبب 19 افراد ہلاک ہوگئے۔ طیارے میں 39 مسافرین اور عملے کے چار ارکان سمیت 43 افراد سوار تھے۔ Tanzania Plane Crash

Plane Crash in Tanzania
Plane Crash in Tanzania
author img

By

Published : Nov 7, 2022, 9:03 AM IST

بوکوبا، تنزانیہ: تنزانیہ کے شمال مغربی شہر بوکوبا میں ایک طیارہ گرنے سے 19 افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی میڈیا نے وزیر اعظم قاسم مجالیوا کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پریسجن ایئر کمپنی کا طیارہ بوکوبا ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کی کوشش کے دوران وکٹوریہ جھیل میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں 39 مسافروں اور عملے کے چار ارکان سمیت 43 افراد سوار تھے جن میں سے 26 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سٹیزن اخبار کے مطابق 19 مہلوکین میں عملے کے ارکان اور مسافر بھی شامل ہیں، حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ حکام کو شبہ ہے کہ حادثہ خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا۔ سرکاری طور پر بتایا گیا ہے کہ تنزانیہ میں طیارہ حادثہ میں 19 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ Tanzania Plane Crash

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.