ETV Bharat / international

Ian Hurricane امریکہ میں سمندری طوفان سے 19 افراد ہلاک، درجنوں زخمی - امریکہ میں سمندری طوفان ایان

اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکہ میں سمندری طوفان ایان کے باعث ساحلوں سے سینکڑوں میل دور تک کئی فٹ تک سیلابی پانی بھر گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس طوفان سے امریکہ میں 19 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جب کہ متعد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے فلوریڈا کے گورنر کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ایان سے جو تباہی ہوئی ہے وہ گذشتہ 500 برسوں میں نہیں دیکھی۔ Ian Hurricane

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 30, 2022, 7:41 PM IST

واشنگٹن: امریکہ میں آنے والے شدید سمندری طوفان اورریاست فلوریڈا میں آندھی اور موسلا دھار بارشوں کے سبب مختلف حادثات میں 19 افراد ہلاک، درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکہ میں سمندری طوفان ایان کے باعث سیلابی پانی ساحلوں سے سینکڑوں میل دور تک کئی کئی فٹ تک بھر گئے ہیں، جس کی وجہ سے گھر، گاڑیاں اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئی ہیں، پانی سے بھرے گھروں میں پھنسے ہوئے شہریوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے۔ Ian Hurricane

سمندر کی بپھری موجوں کا پانی کاؤنٹی کے ایک اسپتال میں بھی داخل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ایک ہزار مریضوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے جب کہ سمندری طوفان کی تباہی اتنی شدید ہے کہ ایک کیمرہ مین لائیو نشریات چھوڑ کر سیلاب سے نبرد آزما شہریوں کی مدد کے لیے انہیں ریسکیو کرنے پہنچ گیا۔طوفان ایان نے مواصلاتی نظام بھی تہس نہس کر دیا ہے جب کہ 26 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں، یہ ہولناک سمدنری طوفان آج امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا سے ٹکرانے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب صدر بائیڈن نے ایان طوفان کو امریکی تاریخ کا سب سے ہولناک طوفان قرار دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اموات کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ اس حوالے سے فلوریڈا کے گورنر کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ایان سے جو تباہی ہوئی ہے وہ 500 برسوں میں نہیں دیکھی، طوفان سے سب سے زیادہ فورٹ مِئزر متاثر ہوا ہے، یہاں سمندری طوفان کی شدت میں کمی ہوگئی ہے اور اب ایان جنوبی کیرولائنا کی جانب بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Hurricane Ian ایان فلوریڈا کی تاریخ کا سب سے خطرناک طوفان، بائیڈن

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.