ETV Bharat / international

Suicide Attack In Pakistan پاکستان میں خودکش حملہ، 16 افراد ہلاک، معتدد زخمی

پاکستان کے سوات میں ایک خودکش دھماکہ ہوا، جس کے سبب آٹھ پولیس اہلکار سمیت تقریبا 16 افراد ہلاک جبکہ 57 زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ پاکستان کے وزیراعظم نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔ Suicide Attack

پاکستان میں خودکش حملہ
پاکستان میں خودکش حملہ
author img

By

Published : Apr 25, 2023, 6:53 AM IST

Updated : Apr 25, 2023, 2:37 PM IST

سوات: پاکستان کے ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق سوات کے ضلع کبل میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے پولیس اسٹیشن پر مشتبہ خودکش حملے ہوا، جس کے سبب آٹھ پولیس اہلکار سمیت کم از کم 16 افراد ہلاک جبکہ 57 سے زائد زخمی ہیں۔ ریسکیو ٹیم کی ترجمان عائشہ خان نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کہا کہ زخمیوں میں تین شہری بھی شامل ہیں۔ ڈان نیوز کے مطابق اس واقعے میں زخمی ہونے والے ایک پولیس اہلکار امداد خان نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حملہ رات 8 بج کر 20 منٹ پر تھانے کے احاطے میں ہوا، جس میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور ایک مسجد بھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے کی وجہ سے تینوں عمارتیں منہدم ہو گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے فوراً بعد آگ بھی لگ گئی۔

مزید پڑھیں:۔ Baluchistan Suicide Blast پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں خودکش دھماکہ، نو سیکیورٹی اہلکار ہلاک

انہوں نے کہا کہ جب دھماکہ ہوا تو وہ دیگر اہلکاروں کے ساتھ کچن میں تھے، انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے دو دھماکوں کی آوازیں سنی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملبے تلے متعدد افراد دب گئے، جبکہ زخمیوں کو سیدو شریف ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس دوران تمام قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ وہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعے کی مذمت کی اور جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہلاک ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی اور سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت پیش کی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور متعلقہ حکام کو طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کی۔

Last Updated : Apr 25, 2023, 2:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.