پریٹوریا: جنوبی افریقہ کے شہر بوکسبرگ میں ہفتہ کو ایندھن کے ٹینکر میں دھماکے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔Fuel Tanker Explosion Kills 10
بوکسبرگ میں کام کرنے والی ایمبولینس سروس امر جی میڈ نے کہا کہ ایل پی جی لے جانے والے ایک ٹینکر میں تصادم کے بعد آگ لگ گئی اور ٹینکر میں زبردست دھماکہ ہوا۔ اس حادثے میں 10 لوگوں کی جائے واقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ کئی لوگ جھلس گئے ہیں جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
جنوبی افریقہ کے آن لائن اخبار ٹائم سلائیو نے ایمرجنسی سروسز کے حوالے سے بتایا کہ 'ٹینکر ریلوے پل کے نیچے پھنس گیا اور پھٹ گیا، جس سے پل مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔' اخبار نے کہا کہ دھماکے سے آس پاس کے علاقوں میں کئی مکانات اور ایک ہسپتال کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
یواین آئی