ہندوستان مصر کو 10 لاکھ ٹن گیہوں برآمد کرے گا۔یہ اطلاع سابق مرکزی وزیر اور انبالہ سے رکن پارلیمنٹ رتن لال کٹاریہ نے اتوار کو ایک پریس بیان میں دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کو توقع ہے کہ گندم کی برآمدات ایک کروڑ ٹن کے ہدف کو چھو لے گی۔Egypt Approves India as Wheat Supplier، انہوں نے بتایا کہ برآمدات کے ہدف کو پورا کرنے میں حکومت کی مدد کرنے کے لیے بڑی نجی کمپنیاں منڈیوں سے گندم کی فصل اٹھا رہی ہیں۔
رتن لال کٹاریہ نے مطلع کیا کہ ہندوستان عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سامنے اپنا موقف پیش کرے گا، جہاں روس-یوکرین جنگ کے تناظر میں خوراک کے بحران پر بات کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان جنگ کے خاتمے کی اپیل بھی کرے گا کیونکہ جنگ سے خوراک پیدا کرنے والی معیشتیں متاثر ہو رہی ہیں۔
کٹاریہ نے کہا کہ ہندوستان گندم پیدا کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے اور حکومت گندم کی پیداوار بڑھانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
یو این آئی