مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بندوق کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے 13 سالہ بچے کی آخری رسومات سادگی کے ساتھ ادا کی گئی، جس میں کئی لوگ شریک رہے۔
اس سے قبل اسرائیلی سکیورٹی فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں تھی، اس دوران اسرائیلی فوج نے فائرنگ کے ذریعے اس بچے کو ہلاک کردیا۔
اطلاع کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں راملہ کے قریب اسرائیلی فورسز کی زیادتی کے بعد کم عمر لڑکا علی ابو عالیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
![Young Palestinians shot dead by Israeli forces](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/9780008_ddddd.jpeg)
الموگییر گاؤں میں سینکڑوں فلسطینی علی ابو عالیہ کی ہلاکت پر سوگ منانے جمع ہوئے اور ان کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی بھی کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے ریڈ کراس نے میڈیا کو بتایا کہ علی ابو عالیہ کے پیٹ میں گولی ماری گئی، جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال پہنچایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
![Young Palestinians shot dead by Israeli forces](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/9780008_dddddd.jpeg)
اقوام متحدہ کے بچوں کی صحت سے متعلق ایجنسی یونیسیف نے جمعہ کے روز علی ابو عالیہ کے قتل کی مذمت کی۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج
ایجنسی کے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے علاقائی ڈائریکٹر ٹیڈ چیبان نے کہا 'یونیسیف نے اسرائیلی حکام سے بین الاقوامی قانون کے مطابق تمام بچوں کے حقوق کی حفاظت کی جائے'۔