ETV Bharat / international

یمن کشیدگی کا باعث بننے والی کوئی کارروائی نہ کرے: سعودی اتحاد

سعودی اتحاد نے حوثی باغیوں کے خلاف ایسی کوئی کارروائی نہ کرنے کی یمنی حکومت سے تلقین کی ہے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہو۔

author img

By

Published : Apr 27, 2020, 2:23 PM IST

saudi alliance
یمن کشیدگی کا باعث بننے والی کوئی کارروائی نہ کرے: سعودی اتحاد

یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف لڑ رہی سعودی عرب کی قیادت والی بین الاقوامی فورسز نے پیر کو کہا کہ یمن ایسی کوئی بھی کارروائی نہ کرے، جس سے کشیدگی میں اضافہ ہو۔

اتحاد ی فورس نے حوثی باغیوں سے 2019 میں ہوئے ریاض امن معاہدے کے التزامات پر عمل درآمد کرنے کی اپیل کی ہے۔

سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق اتحادی فورس نے کہا ’’اتحاد نے ریاض معاہدے کے برعکس کسی بھی کارروائی کو فوری طور ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ اتحاد بین الاقوامی برادری اقوام متحدہ کے ذریعے معاہدے کے لئے بڑے پیمانے پر حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے تیزی سے اس کے نفاذ کی سمت میں کام کر رہا ہے۔‘‘

اتحاد نے اداروں کو بحال کرنے اور دہشت گردی کے بحران سے نمٹنے کے لئے تمام فریقوں کے درمیان ہوئے ریاض معاہدے کو نافذ کرنے کے لئے عملی اور منظم قدم اٹھانا جاری رکھے ہیں۔ اتحاد نے یمن کے باشندوں کی مفادات کو ذہن میں ر کھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اس سے قبل یمن کے جنوبی عبوری کونسل (ایس ٹی سی) نے اتوار کو ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا اور مسلح افواج کی اسے لاگو کرانے کی ذمہ داری تھی۔

قابل ذکر ہے کہ ایس ٹی سی کا قیام باغیوں کی حمایت سے 2017 میں کیا گیا تھا اور اس نے یمن کے جنوبی صوبوں میں خود کی حکومت کا اعلان کیا تھا۔

کونسل نے حکومت پر ملک کے خلاف سازش کرنے، بدعنوانی میں ملوث ہونے اور کئی ماہ تک فوج اور شہریوں کو تنخواہ دینے میں ناکام رہنے کے الزامات عائد کیے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.