الضالع کو قابوکرنے والے فوجی دستوں نے ٹویٹر پر جاری بیان میں حوثی باغیوں پر پریڈ پر میزائل داغنے کا الزام عائد کیا ہے۔
الضالع کے شمالی حصے پر قبضہ کرنے والے حوثی باغیوں نے اب تک اس واقعہ پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
قبل ازیں اگست میں بندرگاہ شہر عدن کے جنوبی علاقے میں فوجی پریڈ پر ہوئے حملے میں 38 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
حوثیوں نے اس حملے کو انجام دینے کا دعویٰ کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ 'یمن میں سنہ 2014 میں حوثی باغیوں نے دار الحکومت صنعاء اور ملک کے شمالی علاقوں پر قبضہ کرکے ملک کو خانہ جنگی میں ڈھکیل دیا ہے۔'