عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ ملپاس نے عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ القاظمی سے ملاقات کے دوران اس مغربی ایشیائی ملک کو اپنے بینکنگ کے شعبے میں اصلاحات لانے اور نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
ایک بیان میں بینک نے اس بارے میں معلومات دی۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ ’ملپاس نے وزیر اعظم القاظمی پر عراق میں بنیادی ڈھانچے، بینکنگ سیکٹر اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو تیز کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔‘
ڈیوڈ ملپاس نے عالمی بینک کے عراقی حکومت کے اصلاحات اور نجی شعبے کو مستحکم کرنے کی حمایت کے عہد کی بھی تصدیق کی کیونکہ یہ ملک کاروبار کے لئے کھلا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی مسلح افواج سال کے آخر تک عراق سے نکل جائیں گی
مصطفیٰ القاظمی نے پیر کو وائٹ ہاؤس میں صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی جہاں انہوں نے اعلان کیا کہ امریکہ اس سال کے آخر تک عراق میں اپنی جنگی سرگرمیوں کو ختم کردے گا۔
(یو این آئی)