ETV Bharat / international

سعودی عرب میں کورونا کی دوسری لہر کا انتباہ - وزارت صحت

اگر موجودہ ہدایات کی خلاف ورزی جاری رہی تو کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے وزارت صحت کے مطابق پیر کو ملک میں کورونا کے 255 نئے معاملے درج کئے گئے۔ ایک ماہ قبل یومیہ تعداد 80 تھی۔

Warning of a second wave of Corona in Saudi Arabia
سعودی عرب میں کورونا کی دوسری لہر کا انتباہ
author img

By

Published : Feb 2, 2021, 2:25 PM IST

سعودی عرب کے وزیر صحت توفیق ال رابعہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کی دوسری لہر ممکن ہے اور لوگوں کو موجودہ رہنما ہدایات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

مسٹر رابعہ نے کہا ’’حالیہ ہفتوں میں ہم نے ملک کے ز یادہ تر حصوں میں کورونا وائرس کے معاملوں کی تعداد واضح اور مسلسل اضافہ دیکھا ہے۔ جنوری کے پہلے ہفتے کے اعداد و شمار کے مقابلے معاملوں میں دو سو فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے اس کا اہم سبب عوامی تقاریب ہیں‘‘۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملک میں کووڈ 19 معاملوں کی تعداد میں اضافہ جاری رہتا ہے تو سعودی عرب کو ایک ایسے صورتحال سے نمٹنا ہوگا جس کا کئی ممالک سامنا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ ہدایات کی خلاف ورزی جاری رہی تو ہمیں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا کرنا ہوگا۔ وزارت صحت کے مطابق پیر کو ملک میں کورونا کے 255 نئے معاملے درج کئے گئے۔ ایک ماہ قبل یومیہ تعداد 80 تھی۔

سعودی عرب میں کورونا انفیکشن کے 368300 سے زیادہ معاملے ہیں جبکہ ملک میں چھ ہزار سے زیادہ کورونا مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.