ETV Bharat / international

عمرہ زائرین کےلیے کورونا ویکسین کی شرط نہیں - عمرہ زائرین

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ابھی تک مملکت کے علاقوں سے آنے والے عمرہ زائرین کے لئے کورونا ویکسین کی شرط نہیں ہے۔

Vaccination not required to perform Umrah in Ramadan
عمرہ زائرین کےلیے کورونا ویکسین کی شرط نہیں
author img

By

Published : Apr 2, 2021, 4:49 AM IST

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت حج کا کہنا ہے کہ اب تک عمرہ کے لئے کوروناوائرس ویکسین کی شرط نہیں ہے۔ وزارت حج وعمرہ نے مزید کہا کہ وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق اندرون مملکت سے 18 سے 70 برس تک کی عمر کے لوگوں کو عمرے کی اجازت ہے۔

خیال رہے کہ وزارت حج نے اس سے قبل ایک سرکلر جاری کیا تھا جس میں رمضان المبارک کے شروع ہونے سے قبل حج وعمرے کی خدمات سے متعلق تمام کارکنوں کو کورونا ویکسین لگوانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے مملکت سعودی عرب حج اور عمرہ کے موقع پر کورونا وائرس کے لئے انتہائی مستعدی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.