ETV Bharat / international

امریکہ نے یروشلم میں اپنا قونصل خانہ بند کردیا

امریکہ نے یروشلم میں اپنا قونصل خانہ باضابطہ طور پر بند کردیا ہے اور اپنا سفارتخانہ اسرائیل منتقل کر کے فلسطینیوں کے لیے اپنے مرکزی سفارتی مشن کا درجہ کم کردیا ہے۔

usa
author img

By

Published : Mar 4, 2019, 7:00 PM IST

Updated : Mar 4, 2019, 7:20 PM IST

کئی دہائیوں سے امریکی قونصل خانہ فلسطینیوں کے لیے سفارتخانے کے طور پر کام کر رہا تھا تاہم اب یہ کام امریکی سفارتخانے کے لیے زیر انتظام فلسطینی امور کے یونٹ کو دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ ویڈیو

یہ قونصل خانہ ایک عرصے تک فلسطینیوں کے لیے امریکہ کے ساتھ رابطے کا ایک بڑا ذریعہ رہا ہے۔

اتوار کو امریکہ کے محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری ایک یبان کے مطابق قونصل خانے کو بند کرنا 'یروشلم پر امریکہ کی پالیسی میں کسی تبدیلی کا اشارہ نہیں ہے'۔

جب امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے گذشتہ برس اکتوبر میں پہلی بار اس اقدام کا اعلان کیا تھا تو فلسطینی عوام نے اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا تھا کہ امریکہ مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے پر اسرائیل کے کنٹرول کو تسلیم کرنے جا رہا ہے۔

گذشتہ برس امریکہ نے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے اپنا سفارتخانہ وہاں منتقل کردیا تھا جس کے ساتھ ہی اسرائیل فلسطنی تنازع میں امریکی پالیسی نے ایک مرتبہ متنازع موڑ لیا تھا۔

اس کے بعد، امریکی انتظامیہ نے فلسطینیوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی جانے والی سینکڑوں ملین ڈالر کی امداد بند کرتے ہوئے ہسپتالوں و دیگر اہم کاموں کے لیے بھی امداد بند کردی تھی۔

undefined

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Mar 4, 2019, 7:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.