ETV Bharat / international

US security operation in Syria: شام کے ادلب میں امریکی آپریشن میں 13 افراد ہلاک: وار مانیٹر - UK-based Syrian Observatory for Human Rights

برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس UK-based Syrian Observatory for Human Rights کے مطابق جمعرات کے آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والوں میں چار بچے اور تین خواتین بھی شامل ہیں، امریکی سکیورتی آپریشن کے دوران باغیوں کے زیر قبضہ صوبے میں جنگی طیاروں سے فضائی حملے کئے گئے۔

US operation kills 13 in Syria's Idlib: War monitor

author img

By

Published : Feb 4, 2022, 5:25 PM IST

شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں امریکی سکیورٹی آپریشن US security operation in the northwestern Syrian province of Idlib کے دوران کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سنہوا خبر رساں ایجنسی نے برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس UK-based Syrian Observatory for Human Rights کے حوالے سے بتایا کہ جمعرات کے آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والوں میں چار بچے اور تین خواتین بھی شامل ہیں، امریکی سکیورتی آپریشن کے دوران باغیوں کے زیر قبضہ صوبے میں جنگی طیاروں سے فضائی حملے کئے گئے۔

مانیٹرنگ گروپ کا کہنا ہے کہ یہ فوجی کارروائی ادلب کے دیہی علاقوں میں آتمے قصبے کے قریب ہوئی، جو ترکی کی سرحد کے مشرق میں ہے۔

آبزرویٹری نے کہا کہ اس آپریشن کا مقابلہ باغیوں نے کیا جو فضائی حملے کے بعد امریکی افواج سے لڑ رہے تھے۔ آپریشن اور جھڑپ تین گھنٹے تک جاری رہے۔

یہ بھی پڑھیں: شام میں بم دھماکے میں 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی

آبزرویٹری نے کہا کہ آپریشن کے دوران امریکی قیادت میں فضائی حملوں نے علاقے کو پانچ بار نشانہ بنایا۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.