ETV Bharat / international

امریکہ کی جانب سے شام کے خلاف تازہ پابندیاں

امریکی محکمہ خزانہ کے ایک پریس ریلیز کے مطابق 'شام کے تنازعہ کے پرامن اور سیاسی حل کے حصول کے لئے امریکی حکومت کی مسلسل کوششیں جاری ہیں'۔

us issues fresh sanctions against syria
امریکہ نے شام کے خلاف تازہ پابندیاں جاری کیں
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 8:53 AM IST

امریکہ نے شام کی حکومت پر مزید دباؤ ڈالنے کے لئے شامی افراد اور اداروں کے خلاف ایک درجن سے زائد پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'ان پابندیوں میں شامی جنرل انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ، شام کے وسطی بینک کے گورنر اور کئی کاروباری نیٹ ورک کے نام شامل ہیں، جو مبینہ طور پر حکومت اور اس کے حامیوں کے لئے ٹیکس وصول کرتے ہیں'۔

us issues fresh sanctions against syria
بہ شکریہ ٹوئٹر

محکمہ خارجہ نے اسی روز شام کے تنازعہ میں اپنے کردار کے لئے دیگر تین شامی افراد کو بلیک لسٹ میں شامل کیا۔

us issues fresh sanctions against syria
شام میں مارچ 2011 میں جنوبی شہر دیرا میں پڑوسی عرب ملکوں کے بہار عرب کی تحریک سے متاثر ہو کر جمہوریت کے حق میں ہونے والے ایک مظاہرے میں تشدد پھوٹ پڑا۔

بیان کے مطابق ریاستہائے متحدہ میں نامزد اداروں اور افراد کے تمام املاک اور مفادات کو مسدود کردیا گیا ہے اور امریکی افراد کو عام طور پر ان کے ساتھ کسی بھی قسم کے لین دین میں ملوث ہونے سے منع کیا گیا ہے۔

us issues fresh sanctions against syria
ایک شامی خاندان شاہراہ سے گزرتے ہوئے۔ جہاں فوجوں کی پہرے داری بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے ایک پریس ریلیز کے مطابق 'شام کے تنازعہ کے پرامن اور سیاسی حل کے حصول کے لئے امریکی حکومت کی مسلسل کوششیں جاری ہیں'۔

امریکی محکمہ خزانہ اسد حکومت کے ان اہم کارگروں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے جو شام کی عرب فوج کے چوتھے ڈویژن سے وابستہ ہیں۔

us issues fresh sanctions against syria
سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ شام میں حکومت کو بے دخل کرنے کی نیت سے مظاہرے شروع ہوئے، لیکن بعد میں خانہ جنگی کا شکل اختیار کرگئے۔

مزید برآں اس کارروائی میں اسد حکومت کے دو اہم عہدیدار بھی شامل ہیں: شامی جنرل انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ اور شام کے وسطی بینک کے گورنر جنھیں شام میں بڑے عہدے مانا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.