عراق میں کورونا کے 2110 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد 83867 ہوگئی ہے۔
عراق کی وزارت صحت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ 'گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 87 افراد کی موت ہوئی ہے جس کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 3432 ہوگئی ہے'۔
اس دوران عراق میں کورونا سے 1839 مریض صحت مند ہوئے ہیں، جس سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 52261 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں: عراق: داعش کے حملوں کے تین برس بعد موصل کی صورتحال
دوسری جانب عراق کے وزیر صحت حسن ال تمیمی نے تصدیق کی کہ کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لئے بغداد بین الاقوامی فیسٹول کے مقام کے نزدیک اسپتال مکمل طور پر تیار ہے۔