ETV Bharat / international

امارات-اسرائیل بغیر ویزا سفر کا معاہدہ معطل - اس معاہدے کو 30 روز بعد نافذ العمل ہونا تھا

اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی شہریوں کے لیے بغیر ویزا سفر کا معاہدہ یکم جولائی تک معطل کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے سبب کیا گیا ہے۔

united arab emirates suspends visa free travel agreement with israel due to covid 19
امارات نے اسرائیلیوں کے لیے بغیر ویزا سفر کا معاہدہ معطل کر دیا
author img

By

Published : Jan 19, 2021, 8:29 PM IST

اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ معاہدہ معطل رہنے تک متحدہ عرب امارات کے سفر کے خواہش مند اسرائیلی شہریوں کو ویزا حاصل کرنا ہوگا۔ اسی طرح اسرائیل کا سفر کرنے والے اماراتی شہریوں کے لیے بھی ویزا لازمی ہوگا۔

united arab emirates suspends visa free travel agreement with israel due to covid 19
امارات نے اسرائیلیوں کے لیے بغیر ویزا سفر کا معاہدہ معطل کر دیا

ایک رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے یورپ کے اکثر ممالک، بھارت اور پاکستان سے آنے والوں کے لیے بھی مماثل اقدام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: آسٹرا زینیکا اور موڈرنا ویکسین کے استعمال کی منظوری

اسرائیل میں اس وقت تیسرا لاک ڈاؤن جاری ہے۔ اس لاک ڈاؤن میں 21 جنوری کے بعد توسیع کیے جانے کا امکان زیر بحث ہے۔ اس لیے کہ کرونا کے نئے کیسز کے اندراج کا تناسب ابھی تک بلند ہے۔

امارات نے اسرائیل کے ساتھ ویزے کے بغیر سفر کے معاہدے کی منظوری گذشتہ ہفتے دی تھی۔ اس معاہدے کو 30 روز بعد نافذ العمل ہونا تھا۔ یہ سمجھوتا گذشتہ برس ستمبر میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے قیام کا معاہدہ طے پانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.