ETV Bharat / international

اقوام متحدہ نے عراقی وزیراعظم پر ڈرون حملے کی مذمت کی

عراق میں اقوام متحدہ کے مشن نے اتوار کے روز عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کو نشانہ بنانے والے قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے اور عراقی عوام سے پرسکون رہنے اور احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

UN Mission in Iraq condemns assassination attempt against Prime Minister
اقوام متحدہ نے عراقی وزیراعظم پر ڈرون حملے کی مذمت کی
author img

By

Published : Nov 7, 2021, 3:38 PM IST

اقوام متحدہ کا امدادی مشن برائے عراق (UNAMI) نے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کے خلاف قاتلانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ مشن نے اس راحت کا اظہار کیا کہ بغداد میں ان کی رہائش گاہ پر ڈرون حملے میں وزیر اعظم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق اتوار کو علی الصبح بغداد میں عراقی وزیراعظم الکاظمی کے گھر کو ڈرون اور راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا گیا۔ جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد وزیراعظم کو علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جہاں سے انہوں نے اعلان کیا کہ وہ ٹھیک ہیں۔

اقوام متحدہ کا امدادی مشن برائے عراق نے زور دیا ہے کہ دہشت گردی، تشدد اور غیر قانونی کارروائیوں کو عراق کے استحکام کو نقصان پہنچانے اور اس کے جمہوری عمل کو پٹری سے اتارنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے،"

مشن نے عراقی عوام سے پرامن رہنے اور تحمل کی تاکید کی اور مزید کہا کہ وہ عراق کے قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاسی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے تمام فریقوں کو ذمہ داری قبول کرنے اور بات چیت میں شامل ہونے کی ترغیب دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واضح رہے کہ یہ حملہ ملک کی سیکورٹی فورسز اور انتخابی نتائج کے مخالف عوام کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے درمیان ہوا ہے جو جمعہ کو اکتوبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے خلاف احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکلے تھے۔

مشن نے اخیر میں کہا کہ اقوام متحدہ ان تمام عراقیوں کے ساتھ کھڑی ہے جو امن اور استحکام کے خواہاں ہیں، وہ کسی بھی چیز سے کم کے مستحق نہیں ہیں،"

ملک کی وزارت داخلہ نے الکاظمی پر قاتلانہ حملے کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ تین ڈرونز کی مدد سے کیا گیا، جن میں سے دو کو مار گرایا گیا۔

دوسری جانب امریکا نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔

اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں جو دہشت گردی کا ایک واقعہ لگتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا، عراقی سیکیورٹی فورسز سے مسلسل رابطے میں ہے اور بغداد کی سالمیت اور آزادی پر یقین رکھتے ہیں‘۔

حملے کے بارے میں معلومات رکھنے والے ایک سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ حملے میں استعمال ہونے والے دھماکہ خیز مواد سے بھرے ڈرون کی باقیات سیکیورٹی فورسز نے تحقیقات کے لیے جمع کرلی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.