ETV Bharat / international

فلسطین پر اسرائیلی حملے کے خلاف اقوام متحدہ کا اجلاس آج

فلسطین پر اسرائیل کی جانب سے جاری فضائی حملے کی کشیدہ صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس آج پھر منعقد ہوگا جس میں شرکت کرنے کے لئے پاکستان، ترکی، سوڈان اور دیگر ممالک کے وزیر خارجہ نیویارک پہنچ چکے ہیں۔

UN meeting against Israeli attack on Palestine today
فلسطین پراسرائیلی حملے کے خلاف اقوام متحدہ کا اجلاس آج
author img

By

Published : May 20, 2021, 9:35 AM IST

اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں جاری بہیمانہ حملوں کے بعد کشیدہ صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس آج پھر منعقد ہوگا۔

جس میں شرکت کرنے کے لئے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نیو یارک پہنچ گئے ہیں۔ ان کے علاوہ ترکی، سوڈان اور فلسطین کے وزرائے خارجہ ایک ساتھ پہنچے ہیں۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قبلہ اول کی بے حرمتی پر مسلم امہ کے اندر اضطراب ہے۔ پاکستان، فلسطینیوں کی سیاسی، اخلاقی، سفارتی معاونت جاری رکھے گا۔

معلوم ہو کہ فلسطینیوں پر اہک ہفتے سے زائد دنوں سے اسرائیل کی جانب سے جاری فضائی حملے میں قریب ڈھائی سو سے زائد لوگوں کی موت ہو چکی ہے جس پر اقوام متحدہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم سے حملہ روکنے کو کہا تھا لیکن اسرائیل اقوام متحدہ کی باتوں کو درکنار کرتے ہوئے فلسطینیوں پر لگاتار حملے جاری رکھا ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.