ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے نے خبر دی ہے کہ یوکرینی طیارہ دارالحکومت تہران میں حادثے کا شکار ہوگیا۔
ایرانی میڈیا نے بدھ کو یہ معلومات دی ۔ میڈیا کے مطابق 180 مسافروں کو لے جا رہا يو کرین کا بوئنگ 737 طیارہ ایران کے خمینی ہوائی اڈے کے نزدیک حادثے کا شکا ر ہو گیا ہے۔
اس طیارہ نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کے لئے پرواز بھری تھی ۔
حادثے کی وجوہات تکنیکی خرابی بتائی جا رہی ہے ۔ ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے نے یہ خبر دی ہے۔
مزید پڑھیں : ایران کا امریکی فضائی اڈوں پر حملہ
اطلاعات کے مطابق طیارے میں کریو ممبران کے علاوہ 180 مسافر سوار تھے جس میں سے کوئی بھی زندہ بچ نہیں پایا۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی قتل کے ایران کے اندرونی حالات انتہائی کشیدہ بتائے جارہے ہیں۔