اخبار ’بزنس ان سائڈر‘ نے ایران میں 8 جنوری کو یوکرین کے طیارہ کو میزائل سے تباہ کرنے کی تحقیقات سامنے لاتے ہوئے یہ اہم انکشاف کیا کہ ایرانی صدر کو معاملہ کی حقیقت 3 دن بعد بتائی گئی۔
اخبار ی رپورٹ کے مطابق صدرحسن روحانی کو 11 جنوری کو حقیقت بتائی گئی، جس پر ایرانی صدر نے الٹی میٹم دیا کہ ذمے داری قبول کی جائے ورنہ وہ استعفا دے دیں گے۔
رپورٹ کے مطابق اس ساری صورتحال پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے مداخلت کی اور حکم دیا کہ طیارہ سے متعلق حقیقت تسلیم کی جائے۔
واضح رہے کہ ایران میں یوکرین کا طیارہ گرائے جانے سے متعلق ایران کے صدر حسن روحانی نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ فوج کی تحقیقات کے مطابق انسانی غلطی کی وجہ سے میزائل طیارے کو لگا، اس عظیم سانحہ سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ایرانی فوج کے جنرل آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ یوکرین کا طیارہ مار گرانے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
’یوکرین کے طیارہ کی تباہی کی بات روحانی سے تین دن تک چھپائی گئی‘ - ukraine-plane-crash
امریکہ کے اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاسداران انقلاب کو یوکرین طیارہ کی میزائل سے تباہی کے چندمنٹ بعد ہی حقیقت کا ادراک ہوگیا تھا، تاہم 3 روزتک صدر روحانی سے یہ بات چھپائی گئی۔

اخبار ’بزنس ان سائڈر‘ نے ایران میں 8 جنوری کو یوکرین کے طیارہ کو میزائل سے تباہ کرنے کی تحقیقات سامنے لاتے ہوئے یہ اہم انکشاف کیا کہ ایرانی صدر کو معاملہ کی حقیقت 3 دن بعد بتائی گئی۔
اخبار ی رپورٹ کے مطابق صدرحسن روحانی کو 11 جنوری کو حقیقت بتائی گئی، جس پر ایرانی صدر نے الٹی میٹم دیا کہ ذمے داری قبول کی جائے ورنہ وہ استعفا دے دیں گے۔
رپورٹ کے مطابق اس ساری صورتحال پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے مداخلت کی اور حکم دیا کہ طیارہ سے متعلق حقیقت تسلیم کی جائے۔
واضح رہے کہ ایران میں یوکرین کا طیارہ گرائے جانے سے متعلق ایران کے صدر حسن روحانی نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ فوج کی تحقیقات کے مطابق انسانی غلطی کی وجہ سے میزائل طیارے کو لگا، اس عظیم سانحہ سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ایرانی فوج کے جنرل آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ یوکرین کا طیارہ مار گرانے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
fsdfsdfsdf
Conclusion: