ذرائع نے کہا 'بغداد ائرپورٹ کے قریب دو راکٹ گرے۔ کسی کے مارے جانے کی تادم تحریر اطلاع نہیں ہے'۔ ذرائع کے مطابق ہوائی اڈے پر انتباہی الارم بجا دی گئی تھی۔
دی العربیہ چینل کے مطابق امریکی فوجیوں کو نشانہ بنا کر یہ حملہ کیا گیا۔
غور طلب ہے کہ ایک روز قبل عراق کے شہر نجف اشرف میں شیعہ رہنما مقتدی الصدر کے مکان پر بھی ایک ڈرون سے راکٹ حملہ کیا گیا۔
اس حملے میں کسی بھی طرح کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ کیوں کہ حملے کے وقت مقتدی الصدر مکان میں موجود نہیں تھے بلکہ وہ ایران کے دورے پر ہیں۔