ETV Bharat / international

یمن: مارب میں میزائل حملے میں 2 ہلاک، 7 زخمی

میڈیکل ذرائع کے مطابق ایک مصروف بازار میں بیلسٹک میزائل سے حملے ہوئے

marib
marib
author img

By

Published : Mar 17, 2021, 7:15 AM IST

یمن کے مشرقی شہر مارب میں حوثی عسکریت پسندوں کے ذریعہ فائر کئے گئے بیلسٹک میزائل کی زد میں آنے سے دو شہری ہلاک جبکہ دیگر 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

یمن: مارب میں میزائل حملے میں 2 ہلاک، 7 زخمی

میڈیکل ذرائع کے مطابق ایک مصروف بازار میں راکٹ پھٹنے کے بعد دو لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی عسکریت پسند شہر کے محلوں اور بازاروں پر بیلسٹک راکٹ فائر کرتے رہتے ہیں۔

واقعے کے عینی شاہد عبدالعزیر داہبیل کا کہنا ہے کہ "ہم سول سوسائٹی، انسانی حقوق کی تنظیم، ٹکراؤ والے ممالک اور حوثیوں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ آبادی والے علاقوں کا کیا قصور ہے؟ انہوں نے کیا کیا؟ وہاں فوجی کیمپ یا اس طرح کی کوئی بات نہیں، کیا لوگوں کی غلطی تھی؟ اگر یہ میزائل مزید تین کلومیٹر آگے جاتا تو یہ ہسن جلال شہر کے مرکز میں گرتا۔ "

یمن میں تنازعہ 2014 میں اس وقت شروع ہوا جب حوثی باغی دارالحکومت میں داخل ہوگئے اور انہوں نے ملک کے بیشتر حصے پر قبضہ کرلیا۔

سعودی زیرقیادت ایک فوجی اتحاد نے حوثیوں کو ختم کرنے اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی بحالی کے لئے بمباری مہم کا آغاز کیا۔

یمن میں 2014 کے بعد سے حالات بہت خراب ہوئے ہیں اور اب تک 130،000 افراد ملک میں پھیلی بدامنی کے باعث ہلاک ہوئے ہیں جبکہ بہت سارے لوگ نقل مکانی کے لئے مجبور ہوئے ہیں۔ ملک میں 12 ہزار افراد کے پاس کھانے کے لئے نہیں ہے۔

دنیا کی مخلتف تنظیمیں یمن میں لوگوں کو راحت رسانی کے لئے کام کر رہی ہیں لیکن یہاں کے مسائل کے سامنے وہ ناکافی ہے اور کورونا وائرس نے اس میں بڑی رکاوٹ پیدا کی ہے۔ ان تنطیموں کی امداد میں کمی آئی ہے اور اس نے بھی ان علاقوں میں راحت رسانی کے کام میں کمی کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.