ترکی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 913 نئے کیسز کی رپورٹ کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد دو لاکھ 23 ہزار 315 ہوگئی ہے۔
یہ اطلاع دیتے ہوئے وزیر صحت فرحتین کوکا نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران18 مریضوں کی ہلاکت کے بعد ملک میں کورونا سے ہلاک شدگان کی تعداد 5563 ہوگئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43343 افراد کی جانچ کی گئی ہے جن کو ملا کر کورونا سے متاثرہ 4،446،373 افراد کی جانچ کی گئی ہے۔ 1،151 افراد کی شفایابی کے ساتھ ہی صحت مند لوگوں کی تعداد 206،365 ہوگئی ہے۔
11 مارچ کو ترکی میں کورونا وائرس کا پہلا کیس درج ہوا تھا ، جس کے بعد سے اب تک 223،315 افراد متاثر ہوئے ہیں۔