ETV Bharat / international

UAE Crown Prince in Turkey: ترکی اور متحدہ عرب امارات کی کشیدہ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش - ترکی اور یو اے ای

برسوں بعد دو مسلم ممالک ترکی اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کشیدہ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ دونوں ممالک کے سربراہان نے اقتصادی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

Turkey hosts UAE crown prince
ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النھیان ترکی کے سرکاری دورے پر بدھ کو انقرہ پہنچے
author img

By

Published : Nov 25, 2021, 10:32 PM IST

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے بدھ کے روز ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان (UAE Crown Prince) کی میزبانی کی کیونکہ ترکی اور متحدہ عرب امارات اپنے کشیدہ تعلقات کو ٹھیک کرنے اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النھیان ترکی کے سرکاری دورے پر بدھ کو انقرہ پہنچے

ترک صدر رجب طیب اردوان اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید نے اقتصادی تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

ان معاہدوں میں دونوں ممالک کی اسٹاک ایکسچینج کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ اور توانائی اور صحت کے شعبے میں تعاون کے ایگریمنٹس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ ترک معیشت کو اس وقت بیرونی سرمایہ کاری کی سخت ضرورت ہے۔ حالیہ کچھ عرصے میں ترک کرنسی کی قدر میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے کہا کہ ترک صدر سے ملاقات میں مفید مذاکرات کیے۔ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے امکانات پر زور دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعاون کے نئے راستے کھولنے کے متمنی ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ مل کر دونوں ملک ایک دوسرے کے مفاد کے لیے کام کریں۔

وہیں ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ اردوان اور محمد بن زاید کے مذاکرات بہت کامیاب رہے اور وہ دسمبر میں ابوظبی کا دورہ کریں گے۔

ابو ظہبی کے ولی عہد کا یہ دورہ، جسے متحدہ عرب امارات کی خارجہ پالیسی کے پس پردہ قوت کے طور پر دیکھا جارہا ہے، 2012 کے بعد سے ان کا ترکی کا پہلا سرکاری دورہ ہے اور تعلقات میں کشیدگی کے بعد سے کسی اماراتی اہلکار کا یہ اعلیٰ ترین دورہ ہے۔

ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النھیان (UAE Crown Prince) ترکی کے سرکاری دورے پر بدھ کو انقرہ پہنچے تو ایوان صدارت آمد پر صدر رجب طیب اردگان نے خیر مقدم کیا۔

شیخ محمد بن زاید کا شاندار سرکاری استقبال ہوا، انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.