پابندیوں میں نرمی کے بعد ترکی میں شعبہ سیاحت پھر سے عروج کی جانب گامزن ہے، روس سے سیاحوں کی خصوصی پرواز ترکی پہنچنے پر سیاحتی سرگرمیوں میں گہما گہمی آگئی ہے۔ روس نے گزشتہ ہفتے ترکی پر عائد سفری پابندیاں ختم کردی تھیں، جس کے بعد روسی سیاح ترکی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
اس سال روس سے 15 لاکھ سیاحوں کی ترکی آمد متوقع ہے۔ ترکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ماسکو سے پہلی خصوصی پرواز 132 سیاحوں کو لے کر انطالیہ پہنچی تو گھومنے پھرنے کے شوقین افراد کے چہرے کھل اٹھے۔ مسافروں کو ایئرپورٹ پر خصوصی سہولیات فراہم کی گئیں اور ایس او پیز کے ساتھ انہیں جانے کی اجازت دی گئی۔
مزید پڑھیں:
فلسطینیوں اور یہودی آباد کاروں کے مابین جھڑپ کی وجہ سے 7 افراد زخمی
ایک اندازے کے مطابق صرف ایک دن میں 44 پروازوں کے ذریعے 12 ہزار روسی سیاحوں کی ترک آمد متوقع ہے جو انطالیہ کے خوبصورت نظاروں اور دلکش مقامات سے لطف اندزو ہوں گے۔
یو این آئی