یمن کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کے کنٹرول والے علاقوں میں 10 اپریل کو کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سے ملک میں پانچ لوگ شفایاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت نے کہا کہ وبا سے چارافراد کی موت ہونے سے اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 33 ہو گئی ہے۔
حکومت نے وبا کی روک تھام کے لئے عدن سمیت کئی شہروں میں جزوی کرفیو لگایا ہوا ہے اور بین الاقوامی تنظیموں سے مدد کی اپیل کی گئی ہے