لبنان میں طرابلس سے پانچ کلومیٹر شمال میں واقع بداوی میں مطلوبہ عسکریت پسندوں کو پکڑنے کے لئے چھاپہ مارنے گئے تین فوجیوں کی موت ہوگئی اوردیگر ایک شدید زخمی ہو گیا ہے ۔
![لبنان](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/06:41:42:1597453902_murder-2_0508newsroom_1596628863_887.jpg)
قومی نیوز ایجنسی نے فوج کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔
ایجنسی نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کے جوان عسکریت پسندوں کی تلاش کر رہے ہیں، سکیورٹی فورسز نے اس ماہ کےاوائل میں داعش سے وابستہ عسکریر پسندوں کو گرفتار کیا تھا۔