شام کے ضلع دیر الزور میں اسد فورسز کی صفوں میں شامل پاسدارانِ انقلاب ایران فورسز کی بیس پر نامعلوم جنگی طیارے نے حملہ کیا، جس میں 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
شام کے مشرقی ضلع دیر الزور میں اسد فورسز کی صفوں میں شامل پاسدارانِ انقلاب ایران فورسز کی بیس پر نامعلوم جنگی طیارے کی طرف سے کئے گئے حملے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
مقامی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق کل دن کے وقت، دیر الزور کی عراقی سرحد کی تحصیل البوکمال میں، پاسدارانِ انقلاب ایران فورسز کی امام علی نامی بیس پر پر فضائی حملہ کیا گیا۔
نامعلوم جنگی جہاز سے کئے گئے حملے میں پاسدارانِ انقلاب ایران فورسز کے 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔
تاحال نہ تو ایران کی طرف سے حملے کے بارے میں کوئی بیان جاری کیا گیا ہے اور نہ ہی کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
(یو این آئی)