ETV Bharat / international

عراق: ترکی فضائی حملوں میں تین کرد شہری ہلاک

author img

By

Published : Jun 20, 2020, 1:03 PM IST

عراق کے شمالی صوبے دہوک کے سرحدی علاقوں میں ترکی کی جانب سے کئے گئے فضائی حملوں میں تین عراقی کرد شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

اس کی اطلاع مقامی میئر واشین سلمان نے جمعہ کے روز میڈیا پر دی ہے ۔ میئر کے مطابق ترک لڑاکا طیاروں نے شیلاڈزے شہر کے قریب سیڈان کے سرحدی علاقوں کو نشانہ بناکر کئے گئے حملوں میں 3 کرد شہری ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے کرد شہریوں کی عمر یں 30 سے ​​40 سال کے درمیان بتائی جارہی ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ ترکی، کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کو نشانہ بناکر حملے کرتا رہتا ہے۔ ترکی ، امریکہ اور یوروپی یونین پی کے کے کو ایک دہشت گرد تنظیم سمجھتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.