ETV Bharat / international

اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف احتجاج

نیتن یاہو پر بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت ہو رہی ہے اور ملک میں بڑھتے معاشی بحران سے نمٹنے میں وہ ناکام ہوئے ہیں، جس سے عوام سخت ناراض ہے اور وزیر اعظم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

Netanyahu
Netanyahu
author img

By

Published : Jul 22, 2020, 7:35 AM IST

ہزاروں اسرائیلیوں نے منگل کے روز ملک کی پارلیمنٹ نسیٹ کے باہر احتجاج کرنے کے بعد وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی سرکاری رہائش گاہ تک مارچ کیا۔

اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف احتجاج

کورونا وائرس وبا کے دوران اسرائیل میں پیدا ہوئے بحران سے عوام پریشان ہیں اور بینجمن نیتن ہاہو کی پالیسیوں سے ہوئے نقصانات کے باعث مسلسل مظاہرہ کر رہے ہیں۔ یروشلم کی سڑکوں پر کیا گیا مارچ اسی مظاہرہ کے کڑی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

عوام سخت ناراض
عوام سخت ناراض

نیتن یاہو پر بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت ہو رہی ہے اور ملک میں بڑھتے معاشی بحران سے نمٹنے میں وہ ناکام ہوئے ہیں، جس سے عوام سخت ناراض ہے اور وزیر اعظم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے کے دوران وزیر اعظم کے خلاف کئی بڑے مظاہرے ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم کے خلاف احتجاج
وزیر اعظم کے خلاف احتجاج

نیتن یاھو کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج ہفتہ وار ایونٹ بن گیا ہے۔

نیتن یاہو پر بدعنوانی کے کئی مقدمات چل رہے ہیں۔ انہوں اربپتی دوستوں سے مہنگے تحائف لئے اور اپنی و اپنے کنبے کی زیادہ کوریج کے لئے میڈیا کے ساتھ بھی رشتے قائم کئے اور اس دوران ملک کو نقصان ہوا حالانکہ وزیر اعظم نے کسی بھی بدعنوانی کے الزام کو غلط قرار دیا ہے اور عہدے سے دستبرداری سے انکار کردیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.