ETV Bharat / international

خاتون شوہر کی لاش لیکر وطن کے لئے روانہ

author img

By

Published : May 9, 2020, 4:11 PM IST

متحدہ عرب امارات میں رہنے والے جن بھارتیوں کو لیکر ایئر انڈیا کے دو طیارہ چنئی گئے ہیں ان میں سے ایک میں خاتون اپنے شوہر کی لاش لیکر گئی ہے۔

The woman took her husband's body on an Air India flight and left for home
خاتون ایئر انڈیا کے طیارہ میں شوہر کی لاش لیکر وطن کے لئے روانہ ہوئی

29سالہ کولمل اپنے شوہر ایل کمار (35) کی لاش لیکر جب ایئر انڈیا ایکسپریس پرواز آئی ایکس 540 سے دیگر مسافروں کے ساتھ طیارہ میں سوار ہوئی تو اس دردناک منظر سے ہوائی اڈہ پر موجود تمام مسافر جذباتی ہوگئے۔ مرنے والے کے جسم کو طیارہ کے کارگو میں رکھ کر لایا گیا۔

راس الخیمہ میں واقع راک سیریمکس میں سینئر کوالٹی کنٹرولر افسر کے طور پر کام کرنے والے کمار کا 13 اپریل کو ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑ جانے سے انتقال ہوگیا تھا۔

محترمہ کولمل نے روتے ہوئے گلف نیوز سے کہا کہ ناشتہ کرنے کے بعد وہ اس دن بھی معمول کی طرح ڈیوٹی پر گئے، صبح تقریباً 10بجے کمپلکس کے سیکورٹی گارڈ نے آکر بتایا کہ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہ مجھے انہیں دیکھنے کیلئے اپنے ساتھ لے جانا چاہتے تھے لیکن مجھے اجازت نہیں ملی۔ شام کو مجھے شوہر کے انتقال کے خبر ملی۔

اس خاتون نے بتایا کہ تین برس پہلے اس کی شادی ہوئی تھی اور دو برس پہلے وہ یہاں آئی تھی۔ اس نے کہاکہ وہ میرے سب کچھ تھے، بچے کی طرح وہ میرا خیال رکھتے تھے۔ میں اس لئے زندہ ہوں کہ مجھے ان کا جسد خاکی مجھے واپس گھر لے جانا ہے۔

اپنے آنسووں کو روکتے اور خود کو سنبھالتے ہوئے کولمل نے کہاکہ میں نے کبھی تنہا سفر نہیں کیا۔ وہ مجھے تنہا چھوڑ گئے اور یہ میرا پہلا تنہا سفر ہے۔ کسی عورت کو ایسا دن نہیں دیکھنا پڑے۔

طیارہ میں کولمل کے علاوہ 200 ورکر، 37حاملہ خواتین، کچھ بچے اور 42لوگ جنہیں صحت سے متعلق سے دقتیں تھیں۔دونوں طیارے چنئی گئے ہیں۔

دوبئی میں ہندستانی قونصل جنرل آف انڈیا نے بتایا کہ دونوں طیاروں میں مجموعی طورپر 360مسافر تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.