اسرائیل میں اب تک کورونا انفیکشن کے 17،495 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔ اس مدت کے دوران، کورونا کے کسی بھی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 291 ہی ہے۔
اس وقت ملک میں 2191 فعال کورونا مریض ہیں اور 104 ہسپتال میں داخل ہیں، جن میں سے 30 کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن سے صحتیاب ہونے والے 30 افراد کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ اب تک ملک میں 15،013 افراد کووڈ-19 سے مکمل طور پر شفایاب ہو چکے ہیں۔
اس سے قبل، اسرائیل کی وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا تھا کہ منصوبے کے مطابق ملک میں ٹرین سروس 8 جون سے بحال ہوگی اور مسافروں کو ماسک پہننے کے علاوہ دوسری ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔ ریلوے اسٹیشن پر تمام مسافروں کے درجہ حرارت کی جانچ کی جائے گی۔ اسٹیشنوں کی باقاعدگی سے صفائی کی جائے گی۔