امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی سعودی عرب میں جاری خلیج تعاون کونسل 'جی سی سی' سربراہ اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے آج سعودی عرب کے العلا شہر پہچے اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا زبردست استقبال کیا۔
قطر کے امیر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی سعودی عرب کے العلا شہر میں آج 'جی سی سی' کے 41 ویں سربراہ اجلاس میں اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ شرکت کی۔
قبل ازیں، کویت کے وزیر خارجہ احمد ناصر الصباح نے کہا تھا کہ سعودی عرب اور قطر کے درمیان جاری کشیدگی ختم ہوگئی ہے اور دونوں ممالک نے فضائی، بری اور سمندری حدود کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا قطر کے ساتھ سرحدیں دوبارہ کھولنے کا اعلان
انہوں نے مزید کہا کہ کویت کے امیر الشیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور قطر کے امیر کوالشیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی۔
خیال رہے کہ سعودی عرب نے قطر کے ساتھ واقع اپنی فضائی، برّی اور بحری سرحدیں دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ سنہ 2017 کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت پھر شروع ہوگئی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ چار برس کے بعد دونوں خلیجی ممالک کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
جی سی سی اجلاس میں سعودی عرب کے علاوہ قطر، کویت، بحرین، متحدہ عرب امارات اور سلطنت آف عُمان شامل ہیں۔ سعودی عرب کے العلا شہر میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کا 41 واں اجلاس جاری ہے۔