افغانستان حکومت نے اس دوران آٹھ طالبانیوں کو رہا کیا ہے۔
اس سے ایک دن قبل افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے طالبان کے ساتھ امن کے عمل امن معاہدے کے تحت اپنے عہد کو پورا کیا ہے جو کہ بین افغان مذاکرات کی راہ ہموار کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے:فیس بک کی پاکستانی مشتبہ سائبر نیٹ ورک کے خلاف کارروائی
صدر دفتر کے ذرائع نے بتایا کہ افغانستان حکومت کی ایک تکنیکی ٹیم قطر کی راجدھانی دوحہ پہنچی تھی۔
جہاں طالبان کا ہیڈ کوارٹر ہے۔
اس کے علاوہ گزشتہ کچھ دنوں کے دوران افغان حکومت نے طالبان کے ذریعہ کمانڈروں کو چھوڑنے کے بعد سنگین الزامات والے طالبانیوں کو رہا کیا جن پر غیر ملکی فوجیوں کے قتل کا الزام ہے.