ETV Bharat / international

یہودیوں کو مسجد الاقصیٰ میں داخلے کی اجازت دینے سے ایک مرتبہ پھر کشیدگی - Tisha B'Av

فلسطینیوں نے اس کشیدگی اور یہودیوں کے انتہائی حساس مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں داخلے کی مذمت کی۔

Tensions high at Jerusalem holy site on Tisha B'Av

author img

By

Published : Jul 19, 2021, 10:31 PM IST

سیکڑوں یہودی زائرین کی جانب سے مذہبی تہوار منانے کے لیے بیت المقدس میں داخلے کے باعث اسرائیلی پولیس اور مسلم مظاہرین میں جھڑپ ہوگئی۔

یہودیوں کو مسجد الاقصیٰ میں داخلے کی اجازت دینے سے ایک مرتبہ پھر کشیدگی

فلسطینیوں نے اس کشیدگی اور یہودیوں کے انتہائی حساس مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں داخلے کی مذمت کی۔ دوسری جانب اسرائیل کے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم نفتالی بینٹ نے یہودیوں کے لیے ٹیمپل ماؤنٹ کے نام سے معروف مسجد الاقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں داخلے کی اجازت دینے کے فیصلہ کی حمایت کی۔

اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا کہ اتوار کی صبح فلسطینی نوجوانوں نے ٹیمپل ماؤنٹ میں پولیس فورس پر پتھر کئے تاہم کسی کی گرفتاری یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

فلسطین کے لیے یورپی یونین کے وفد نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ انہیں 'جاری کشیدگی پر تشویش' ہے اور زور دیا کہ اشتعال انگیزی کو ہوا دینے والے اقدامات نہ کیے جائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے اس مقام کی حیثیت کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیلیوں، مذہبی اور کمیونٹی رہنماؤں پر فوری طور پر 'مشتعل صورتحال کو ٹھنڈا کرنے' کے لیے زور دیا۔

یہ واقعہ یہودیوں کے تہوار تیشابو کے موقع پر پیش آیا جو روایت کے مطابق ٹیمپل ماؤنٹ میں قائم 2 یہودی عبادت گاہوں کو مسمار کیے جانے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ یہ مقدس مقام مشرقی یروشلم میں موجود ہے جس پر اسرائیل نے 1967 میں قبضہ کیا تھا لیکن مسلمان وقف کے زیر انتظام ہے جو یہودیوں کو یہاں رسائی دینے کے حوالے سے گریزاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈھائی ماہ بعد مسجد اقصیٰ میں نماز کا آغاز

2 برس قبل جب یہودیوں اور مسلمانوں کے تہوار ایک ساتھ آگئے تھے اس وقت ہونے والے پر تشدد واقعات میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے تھے اور 7 افراد گرفتار ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.